جموں//پیر بابا چھور شاہ کی جانب سے چورلی،بشناہ میں دنگل کا اہتمام کیا گیا ۔ پیر بابا چنگ شاہ کی یاد میںہر سال اس دنگل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ایک بیان کے مطابق دنگل کا اہتمام پیر بابا چھور شاہ دنگل کمیٹی نے کیا تھا۔موضع کیلاش کے سرپنچ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔دنگل میں جموں ،کشمیر، پنجاب ، ہریانہ، ہماچل ،دہلی کے پہلوانوں نے شرکت کی اور اپنے طاقت اور ارادے کا مظاہرہ کیا۔دنگل میں چھوٹے بڑے میچوں کو ملا کر کل 25 میچ کھیلے گئے،جن کے فاتحین میںدنگل کمیٹی نے نقد انعامات سے نوازا ۔دنگل میں کل ملا کر دو لاکھ روپے کے انعام تقسیم کئے گئے۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹی کے صدر ساگر سنگھ چاڑک نے موجود لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے محبت اور پیار سے یہ پروگرام کامیاب ہو گیا ۔ملحقہ دیہات کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں رچھپال سنگھ چاڑک، جوگیندر سنگھ چاڑک، رنجیت سنگھ ، اوتم سنگھ،سورم سنگھ ،کمل داس، سرجیت سنگھ ، سوشیل سنگھ چاڑک، سونو کمار، رمن ورما ،پون مہرہ، دیپک کمار اور دنگل کمیٹی کے ممبران بھی شامل تھے۔