کٹھوعہ// جموں سے بنی کی طرف جارہی مسافر بس سڑک حادثے کے شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے بنی کی طرف جارہی ایک مسافر بس بنی کے بیکن مقام کے پاس بس پر پسی گر آئی جس میں 46 مسافر سوار تھے اس حادثے میں کسی بھی سواری کو کوئی بھی چوٹ نہیں آئی ہے بتایا جارہا ہے کہ اس دوران وہاں پر گریف کی جانب سے سڑک کا ڈبل لائن کا کام چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہاں سے گزر رہی بس پر پسی گر آئی جس میں خوش قسمتی سے 46 مسافروں کی جان بال بال بچ گئی۔ لوگوں بتایا نے بتایا کہ بنی بسوہلی سڑک کی حالت کافی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے روز بروز سڑک حادثوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے گریف محکمے پر الزام لگایا کہ محکمہ کام میں کافی سست رویہ اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بسوہلی سے بنی سڑک کا کام 25 سال قبل شروع کیا گیا تھا اور سڑک کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے تو وہیں بنی ۔بسوہلی 75 کلومیٹر سڑک کا ڈبل لائن کا کام 19 سال قبل شروع کیا گیا تھا اور ابھی بھی مکمل نہیں ہو پایا ہے سڑک نے کھنڈرات کی شکل اختیار کر لی ہے سڑک پر بڑے بڑے کھڈے ہونے سے کبھی بھی بڑا حادثہ پیش سکتا ہے ۔