کٹھوعہ // کٹھوعہ ضلع کی تحصیل بسوہلی کے دھنہ اور جانو پنچایت گاؤں کے لوگوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنے مطالبوں کے حق میں جم کر نعرے بازی کی جس میں گاؤں کی ترقی اور 5 کلومیٹر سڑک جیسے مطالبات شامل تھے مظاہرین نے بتایا کہ یہاں گاؤں کے لوگوں کے ایک اجلاس میں 18 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کو بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ برسوں سے اس گاؤں کو سیاسی جماعتوں نے ووٹ بنک کی نظر سے دیکھا ہے ووٹ حاصل کر کے گاؤں کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا اور گائوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے باعث لوگوں نے پارلیمانی انتخابات کو بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔