سرنکوٹ //سرنکوٹ کے بفلیاز علاقے میں ایک چودہ سالہ لڑکا چلتی بس سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔بس زیرنمبر بفلیاز۔چندی مڑھ سڑک پر چل رہی تھی جس دوران ایک چودہ سالہ لڑکا اس کے دروازے سے نیچے گرگیا جس کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔بعد ازآں نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں قانونی لوازمات اداکئے گئے ۔مرنے والے لڑکے کی شناخت ساہل خان ولد رفیق خان کے طور پر ہوئی ہے جو ڈوگریاں کارہنے والاتھا۔