سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموںوکشمیر میں بزرگ اَفراد کے لئے نیشنل ٹول فری ہیلپ لائین شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ویبنار کے دیگر شُرکأ میںسیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا، ڈپٹی کمشنر، سپر اِنٹنڈنٹ پولیس ،چیف ایجوکیشن آفیسر ( سی اِی او)،چیف میڈیکل اَفسران ( سی ایم اوز)اورضلع سماجی بہبود اَفسران شامل تھے۔مشیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک اہم سکیم ہے جو کہ سماجی اِنصاف اور بااِختیار بنانے کی وزارت کی طرف سے شروع کی گئی ہے جس سے معاشرے کے کمزور ترین طبقے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس سکیم کی عمل آوری میں ہمدرد اور جواب دہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بزرگ لوگ اَچھا سلوک اور معاشرتی نااِنصافی سے محفوظ رہنے کے مستحق ہیں ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اِس پلیٹ فارم کو معاشرے کے اس کمزور طبقے کی تمام شکایات کے ازالے کی خاطر وَن سٹاپ کے طور پر کام کرنا چاہئے۔مشیر موصوف نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اَپنا کردار ادا کریں۔مشیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ 14,567 کے ٹول فری نمبر پر تمام ریاستوں میں رَسائی حاصل کی جاسکتی ہے جو اِن بزرگ شہریوں کو یہ سہولیت فراہم کرتی ہے۔جموںوکشمیر یوٹی میں یہ ایلڈر لائن پریشانی اور تکلیف میں بزرگ لوگوں کو معلومات ، رہنمائی ، جذباتی مدد فراہم کرے گی۔ویب نار میںمزید جانکاری دی گئی کہ محکمہ سماجی بہبود ، این آئی ایس ڈی اور ائیر ٹیل ٹیلی کام سلوشنز ایک سہ فریقی (مفاہمت نامہ )ہے جو کہ بزرگ لوگوں کے لئے ہیلپ لائن چلانے کے لئے معاون سسٹم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ جموںوکشمیر کے یوٹی میں درپیش چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔یہ ایک مفت سروس ہے جو پریشانی میں مبتلا بزرگوں کو معلومات ، جذباتی مدد فراہم کرتی ہے تاکہ ان کو سکون ملے ۔ اِس کا مقصد سکیم کی عمل آوری سے متعلق سوالات کی سہولیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے علاوہ مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ملک کے ہر بزرگ شہریوں تک پہنچنا ہے۔