کشتواڑ//سب ڈویژن مڑواہ کو ضلع ہیڈکوارٹر اور جموں کشمیر کے دوسرے اضلاع سے ملانے والی واحد شاہراہ مرگن ٹاپ پر تازہ برفباری کے سبب سڑک بند ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافردرماندہ ہوگئے ۔درماندگان میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی شامل ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو درماندہ مسافروں نے شام سات بجے فون پر بتایا کہ جب وہ الصبح مڑواہ و واڑون روڈ پر اپنے گھروں کیلئے نکلے تو انھوں نے پی ایم جی ایس وائی کے حکام سے رابطہ کیا جنھوں نے انھیں بتایا کہ وہ اس سڑک پر سفر کرسکتے ہیں لیکن مرگن ٹاپ سے 10 کلومیڑ قبل ہی سڑک برفباری کے سبب بند تھی جبکہ انھوں نے خود کئی مقامات پر سے برف ہٹائی۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ اس پر مشینری کام کررہی تھی تاہم ان کا کہناتھا کہ انھیں محکمہ نے نہیں بلکہ وہ برادری کے طور اس پر برف ہٹارہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ 30 سے زایدمسافر گاڑیاں جن میں بچے ، بزرگ ،عورتیں شامل ہیں، درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے جسے اب مشکل ہورہا ہے اور وہ واپس متی گاورن و اننت ناگ کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اگر مکمل طور اس سڑک پر برف نہیں ہٹائی گی توپھر کیوں گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ مڑواہ محسن رضا جو خود مرگن میں درماندہ ہیں، نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک پر دونوں اطراف سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے لیکن موسم ناسازگار ہونے کے سبب برف ہٹانے کے کام میں مشکل آرہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر موسم بہتر ہوا تو محض دو گھنٹوں میں برف ہٹائی جائے گی جسکے بعد گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔اخری اطلاع ملنے تک ایس ڈی ایم وہیں پر تھے۔