عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//برزلہ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر کام کرتے ہوئے ایک پلمبر کرنٹ لگنے کے بعد اونچائی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو پہلےبون اینڈ جوائنٹ اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا۔ پلمبر کام کے دوران بجلی کے کرنٹ کی زد میں آیا اور اس کے بعد گرنے سے سر پر شدید چوٹ آئی۔ زخمی کی شناخت نور محمد (عمر تقریباً 45 تا 50 سال) کے طور پر کی، تاہم ان کا مکمل پتہ اور والدین کے بارے میں فوری معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔