بانہال//خطہ چناب کے بانہال میں ایک والی بال ٹورنات منٹ منعقد ہوا ہے جس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کر کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ہیں۔ شاہین نے نوجوانوں کو تبدیلی کے سفیربننے کی تلقین کی ہے ۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر مشکل دور سے گزر رہا ہے کیونکہ سابقہ ریاست کے نوجوانوں کو دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہے اور یہ نوجوان ہیں جو لوگوں کو درپیش کچھ اہم اور باہمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم اور قابل قدر کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے نوجوان والی بال کھلاڑیوں کے جوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مختلف مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔