بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک ٹھٹھاڑ علاقے میں اتوار کی سہ پہر کو سڑک کے ایک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے اور انہیں پولیس اور مقامی رضاکاروں نے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا ۔ دہلی سے سرینگر آرہی یہ ڈسٹر کار کوٹھ تل ٹھٹھاڑ کے پاس سڑک سے لڑھک کر کم از کم چالیس فٹ نیچے کھیتوں میں جا گری ۔ اس حادثے میں کارمیں سوار دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے اور انہیں پولیس اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیورکی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے نتیجے میں پیش آیا ہے ۔ اس حادثے میں پولیس نے زخمیوں کی شناخت نیرج جین ،ان کی 43 سالہ اہلیہ ثانیہ جین ، ان کے بیٹے رشب جین اور 28 سالہ الکا زوجہ نوین کمار کے طور ہوئی ۔ چاروں افراد کا علاج بانہال ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کی ہے۔