سرینگر//محکمہ ہاٹی کلچر کی جانب سے ’فروٹ فیسٹول‘ کا اہتمام ہو رہا ہے ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی خاطر ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران تیاریاں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہاٹی کلچر اعجاز احمد بٹ کی سربراہی میں ایک میٹنگ میں کشمیر صوبہ کے سبھی چیف ہاٹی کلچر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران فروٹ فیسٹول کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس فروٹ فیسٹول میں معروف فروٹ ڈیلرشرکت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فیسٹول میں کولڈ سٹوریج مالکان بھی شا مل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ فیسٹول کے دوران بایئر سیلر میٹ کا بھی اہتما م ہوگا جس دوران مختلف اقسام کے پھلوں کی نمائش کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے فیسٹول کا مقصد باغ مالکان کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اعلیٰ افسران کے ساتھ روبرو ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہی فراہم کریں۔