بانہال//محکمہ ریلوے نے بارہمولہ بانہال ریل سروس کو 22فروری سے جزوی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس بارے میں تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 5اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں ریل خدمات اڈھائی ماہ تک معطل کر دی گئی تھیں۔اگرچہ نومبر 2019میں ریلوے خدمات بحال کر دی گئیں تاہم عالمی وباء کے پیش نظر مارچ 2020میںاسے دوبارہ معطل کر دیا گیا تھا۔ بدھ کو شمالی ریلوے نے ایک حکم نامہ زیر نمبر NO.3/ CAM/ SINA/ SC/2021تاریخ `17فروری2021 جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 22فروری سے جزوی طور بانہال سے بارہمولہ تک ریل خدمات بحال کی جا سکتی ہیں۔خیال رہے ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اس ماہ کے شروع میں شمالی ریلوے کے حکام کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا جس میں 17فروری سے ریل سروس شروع کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن ریلوے حکام نے کہا تھا کہ 17فروری سے ایسا ممکن نہیں ہے ۔عالمی وباء کے پیش نظر مارچ2020سے اب تک ریلوے خدمات بند ہونے سے ریلوے کو کم از کم 5کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ترال میں3نوجوان گرفتار