عید کے پیش نظرضلع رام بن کے بازاروںلوگوں کی بھیڑ آمڈ آئی
محمد تسکین
بانہال// عید کی خریداری کے پیش نظر ضلع رام بن کے بازاروں کی لوگوں کی بھاری بھیڑ آمڈ آئی تھی اور بارشوں کے باوجود لوگوں نے خوب خریداری کی ۔ رامسو اور بانہال سب ڈویژن کے علاؤہ ریل کی وجہ سے گول سے جڑے قصبہ بانہال کی مارکیٹ میں ہزاروں مرد وخواتین کی بھڑ امڈ آئی تھی اور بارشوں کے باوجود لوگ عید کیلئے خریداری کرتے رہے تھے۔ اس کے علاؤہ ضلع کے دیگر قصبوں اور مارکیٹوں میں بھی معمول کے مقابلے بہت رش دیکھا گیا ہے اور جمعہ کے روز ممکنہ عید کے پیش نظر لوگوں نے بدھ کے روز ہی ضروری خریداری کی ہے۔ بانہال میں کئی دکانداروں کا کہنا ہیکہ عید سے پہلے ایسا رش کئی سالوں کے بعد دیکھا گیا یے اور مجموعی طور پر لوگوں نے اچھی خریداری کی اور صبح سے ہی لوگ سودا سلف ، ملبوسات ، بیکری ، گوشت ، مرغے ، پنیر وغیرہ کی دکانوں کے سامنے قطاروں میں کھڑے تھے ۔