اکھنور// اے پی ایس اکھنور کی این سی سی گرلز ونگ نے گورنمنٹ پرائمری سکول گڑھ پاردھاکا دورہ کیا ،جسے فوج نے 2019-20کے لئے اپنایا ہے۔اس سے قبل انہوں نے 2018-19میں گورنمنٹ ہائی سکول سونالی اور موضع سونالی کو گود لیا تھا ۔2017-18 کو موضع اور بردال خورد سکول کو اپنایا تھا اور انہیں فرنیچر ،چالک بورڈ،کتابیں ،میگزین بطور عطیہ دیدی۔ سونالی میںصفائی و ستھرائی کی مہم لانچ کی گئی اور طلاب نے ایکسچینگ پروگرام منعقد کیا۔دونوں سکولوںکی گرلز ٹیموں نے کرکٹ میچ کھیلا ،جس میں گورنمنٹ ہائی سکول سونالی فاتح ہوئی۔ سال رواں میں سکول نے موضع گڑھ پاردا اور پرائمری سکول کو اپنا یا ہے،تاکہ انہیں متعدد پرگراموں سے باخبر چاہیے۔ جب این سی سی طلاب ،اے این او انیتا شرما ، وائس پرنسپل راکیش چندر اور پرنسپل کے سی مہتہ نے طلاب سے ملاقات کرنے اور انہیں کاپیوں ، رنگوں ، پنسل ،آرٹ کلرکی شکل میں تحائف دینے کیلئے سکول کا دورہ کیا ،تو اُس موقعہ پر زیڈ ای او اکھنور نسیم اختر بھی موجود تھی۔انہوں نے مکمل سیشن کی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔