عظمی نیو ز سروس
سرینگر//ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ٹریفک پولیس اننت نگ نے ضلع اننت ناگ میں جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک قصور واروں سے 1 کروڑ 81 لاکھ سے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کرلی ہے جبکہ اس مدت میں 44 ہزار 800 سے زائد چالا ن کئے گئے ہیں۔ ڈی ٹی آئی ٹریفک پولیس اننت ناگ جاوید احمد مورے نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں قصورواروں کے خلاف جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک 44 ہزار 800 سو 40 چالان کئے گئے ہیںجبکہ اس مدت میں ایک کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 5 سو رقم بھی قصورواروں سے بطور جرمانہ وصول کی جاچکی ہے جبکہ اس دوران 300 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیوروں، گاڑی مالکان، سکوٹی ،موٹر سائکل سواروں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے اور ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائکل و سکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ ان کیوجہ سے سڑک حادثات کا گراف بڑھ چکا ہے۔