حسین محتشم
پونچھ//مکیش سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون نے سنتھیٹک ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ پونچھ کا دورہ کیا اور شام لال ہاکی کلب پونچھ اور کے آئی ہاکی سنٹر پونچھ کے نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ ان کے ساتھ نردوش کمار منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، رویندر سنگھ تجربہ کار ہاکی کھلاڑی، پون کمار ہاکی کوچ، گرمیت سنگھ ہیپی، ہرمک سنگھ، روہت شرما، سنی شرما، میناکشی کھجوریا بھی موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران اے ڈی جی پی نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ان کو دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے گروانڈ انتظامیہ کو ہدایت کی۔اے ڈی جی پی نے اپنے دورے کے دوران منشیات کی لت کے چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منشیات کی لت کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اے ڈی جی پی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بری صحبتوں کے بجائے کھل کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ کا دورہ کیا