سرینگر//ایندھن کی قیمتوں میں بے مثال اضافے پر جموں کشمیرپردیش کانگریس کمیٹی نے مرکزی حکومت کولتاڑتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کی حکمرانی میں لوگ اندھیرے کے دور میں جی رہے ہیں۔پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت لوگوں کو ٹیکس اورقیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی آڑ میں سزادے رہی ہے اورستم ظریفی یہ ہے کہ عام آدمی کی کوئی نہیں سنتااورنہ ہی کسی کواُس کی پرواہ ہے۔ملک بھر میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے پر مرکزی حکومت کولتاڑتے ہوئے جموں کشمیرپردیش کانگریس نے کہا کہ ملک کواقتصادی طور ہورہے نقصان کیلئے بھاجپا کی غلط پالیسیاں ذمہ دار ہیں ،جن کی وجہ سے ملک کے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جنہوں نے ہرمحاذ پرزبردست نقصان اُٹھایا ہے۔پارٹی نے سوال کیا کہ کب تک لوگوں کو ٹیکس کی آڑ میں ایندھن اور اشیائے ضروریہ میں بے تحاشہ اضافے کا سامنا کرنا ہوگا۔پارٹی نے عوامی مفاد میں قیمتوں میں اضافے کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔پردیش کانگریس صدر غلام احمد میرنے ملک بھرمیں قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بلندیوں پرپہنچ گئی ہے جب ایک ماہ کے دوران ان میںدرجنوں مرتبہ اضافہ کیا گیاجس سے کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،جن کیلئے گاڑی یاموٹر سائیکل کیلئے پٹرول یاڈیزل خریدناقوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔