جموں //نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ نے لوگوں سے اپنے ووٹ کا استعمال عقلمندی سے کرنے اور نفرت کی سیاست کو ترک کرنے کی اپیل کی۔ ایک بیان کے مطابق صوبائی صدر یہاں جموں (رورل ) میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہی تھی۔اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب’’ حق اور لوٹ ‘‘ اور ’’سچ اور جھوٹ ‘‘ کے درمیان ہے اور خواتین سے بی جے پی کو جھوٹ وعدے کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے معقول جواب دینے کو کہا ہے۔انہوں نے موجودہ انتخاب کو بہت ہی اہم قرار دیا کیونکہ اس سے لوگوں کے حقوق محفوظ رکھنے کا ایک موقعہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان طاقتوں کو مسترد کرنا چاہیے جو ہمیں مذہب، ذات ،نسل، جنس ،زبان اور خطہ کے نام پر تفرق پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُس سیاست کو تسلیم نہیں کر سکتے ،جو ہمیں تقسیم کرکے ہم میں خوف پیدا کرے ۔ان کے ہمراہ صوبائی نائب صدر رشیدہ بیگم ، ستیہ کور، صوبائی سیکرٹری وینا اوبرائے اور بلاک سیکرٹری چنچلا دیوی بھی تھی اور خطاب کیا ۔ انہوں نے بی جے پی پر عوام کے ساتھ جھوٹے وعدوں کا الزام لگایا ۔انہوںنے کہا کہ خواتین ،کسانوں ،نوجوانوں،طالب اور دلتوں میںناراضگی کا احساس ہے اور یہاں تک کہ کاروباری طبقہ بھی مایوس ہے۔ڈوگرہ نے این سی کی جانب سے خواتین کو بااختیار کرنے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ این سی نے خواتین کو ایم بی بی ایس میں50 فیصد ریزرویشن مہیا کرکے انہیں بااختیا ر بنایا۔ انہوں نے خواتین کارکنوں سے گھر گھر جاکر مہم چانے کی ضرورت پر زور دیا،تاکہ سیکولر طاقتوں کو مستحکم بنا یا جا سکے۔