جموں // نیشنل کانفرنس کولوک سبھا انتخابات میں ملی بھاری اکثریت سے معلوم ہو رہا ہے کہ لوگوں نے پارٹی کے ویژن کو گلے لگایا ہے۔ان باتوں کا اظہار پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدرستونت کور نے کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی۔پی ڈی پی ۔جے کے پی سی دور کو ریاست کے ایک تاریک دور سے یاد کیا جائے گا،خصوصاً جموں خطہ میں جہاںپر بد ترین سیاسی،سماجی اور قتصادی دور دیکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں جموں خطہ میں ہر شعبہ میں امتیاز کی حد درج کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پارٹی اس امتیاز کو تینوں خطوں جموں ،کشمیر اور لداخ کو علاقائی خودمختاری دے کر دور کرے گی۔نیشنل کانفرنس کی کامیابی کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این سی خواتین ،تعلیم یافتہ نوجوانوں ،کسانوں ،بیروز گار وں ،کیجول ورکروں ،تاجروں ،صنعت کاروں اور غریبو متوسط طبقہ کے لوگوںکی بھلائی کی وعدہ بند ہے۔ اس سے قبل این سی خواتین ونگ کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ، ریاستی نائب صدر و سابقہ ایم ایل اے بملا لتھرانے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جمں ائیر پورٹ پر انکی کامیابی پر مبارک باد دی ،جسکے بعد انہیں پارٹی صدر دفتر پر عزت افزائی کی گئی۔