ریاسی //سلال پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی این ایچ پی سی نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سی ایس آر ایس ڈی اسکیم کے تحت چار سرکاری اسکولوں کی عمارت کی تزئین و آرائش اور باؤنڈری وال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں 10.72 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف تعمیراتی کام انجام دئے گے ۔ سلال پاور اسٹیشن کے ہیڈ اور جنرل منیجر نے چیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی مشتاق احمد کو مقامی سرپنچ و پنچ و دیگر معززین کی موجودگی میں پرائمبری سکول ٹریٹھ کو تعمیر کر کے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ کل چار اسکولوں میں سے تین اسکول پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں اور اسکول انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ سی ایس آر کے تحت ان چاروں اسکولوں کے مختلف تعمیراتی کاموں میں مجموعی طور پر 46.27 لاکھ روپے این ایس پی سی کے تحت خرچ ہوئے۔اس موقع پر پاور اسٹیشن کے سربراہ نے بتایا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں ایسا ماحول فراہم کریں جہاں وہ زندگی کے بارے میں سب کچھ سیکھیں ۔سکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے این ایچ پی سی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کی تعریف کی ۔