عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے شادی کی تقریب میں ان پر حملے کے بعد بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا، “لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی نلین پربھات کو ہدایت دی گئی کہ وہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارروائی تیزی سے ہو۔ اعلی حکام کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ حفاظت کرنے والوں کے لیے ایئر ٹائٹ سیکیورٹی کی ضمانت دیں۔