عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے لاءاسکول میں ایل ایل بی، بی اے ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ انٹرنس پر مبنی ان کورسز کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی 2026 مقرر ہے۔ بی اے ایل ایل بی میں حیدرآباد کیمپس میں جملہ 60 نشستیں دستیاب ہیں۔ ایل ایل بی کی بھی حیدرآباد کیمپس میں 60 نشستیں موجود ہیں۔ ایل ایل ایم کے لیے 30 نشستیں حیدرآباد اور 30 نشستیں دربھنگہ (بہار) میں دستیاب ہیں۔ جبکہ پی جی ڈپلوما کورسز میں حیدر اور دربھنگہ کیمپسوں میں فی کس 20 نشستیں دستیاب ہیں۔ حیدرآباد میں دستیاب ریسرچ پروگرام پی ایچ ڈی میں 10 طلبہ کو موقع فراہم کیا جائے گا۔درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں یا بارہویں یا گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو پڑھا ہو۔