سری نگر//جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل فٹ بال اکیڈمی نے بخشی اسٹیڈیم میں ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) کا “گراس روٹ ڈے” منایا۔ یہ دن پورے ایشیا میں منایا جاتا ہے۔معروف فٹ بال اسٹار احمد اشفاق نے تقریبات میں 60 سے زائد نوجوان شرکاء کے ساتھ شرکت کی۔ اشفاق نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ممکنہ فٹبال سٹارز کے ساتھ کچھ مفید تجاویز کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر وہ کھیلوں میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں، کیونکہ اخلاقیات اور کھیل ایک دوسرے کے ساتھ چلتے ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے اس موقع پر گراس روٹ فٹ بال سکول کھولنے کا اعلان کیا