یو این آئی
کولمبو//ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں شیڈول میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی جا چکی ہے، پاک بھارت میچ کے دوران 80فیصد سے زائد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے.میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے نیپال کو شکست دینا ہو گی۔رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں اور اسی وجہ سے ان مہینوں میں بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں،پالی 33ون ڈے میچز کی میزبانی کر چکا ہے جن میں سے صرف 3 میچز اگست یا ستمبر میں ہوئے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ مون سون کے سیزن میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔