کولمبو// سری لنکا میں ایسٹر پر دھماکوں کے الزام میں انتہا پسند تنظیم کے سربراہ زہران ہاشم کے شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صدر میتھری پالا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تصدیق ہوتی ہے کہ ہاشم شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہلاک ہوا جہاں اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد الحام بھی موجود تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہاشم کا کردار کیا تھا اور الحام نامی دہشت گرد کے موجود ہونے کے باوجود ہاشم وہاں کیا کر رہا تھا جب کہ شنگریلا میں ایک ہی خود کش دھماکا کیا گیا تھا۔