گریز//ایس پی کالج سری نگر نے کالج کے طلباء کے لیے ضلع بانڈی پورہ کے گریز اور تلیل تک چار روزہ ٹریکنگ،کیمپنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔تقریب کو کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) خورشید احمد خان نے 12 ستمبر 2022 کو کالج کے گیٹ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پروگرام میں مختلف کورسز کے تقریباً 30 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے 12 لڑکیاں تھیں۔طلباء کے ساتھ مشیر اسپورٹس بورڈ (خواتین)، ڈاکٹر نادیہ شاہ جو کہ انچارج طالبات بھی تھیں، مشیر اسپورٹس بورڈ (مرد)، ڈاکٹر خورشید احمد پرے، انچارج مرد طلباء ، ڈائریکٹر شعبہ فزیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر نادیہ شاہ بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے تقریباً 13 ہزار فٹ کی بلندی پر داور ہائٹس ماؤنٹین کا ٹریک کیا۔ دن کے آخر میں، مقامی فاریسٹ آفیسر کے ذریعہ طلباء کو گریز کے مختلف ٹپوگرافیکل پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دن کا اختتام کیمپنگ سائٹ پر ٹینٹ لگانے کے ساتھ ہوا اور آخر میں، طلباء نے کیمپ فائر کیا اور متعدد ثقافتی سرگرمیوں جیسے گانے، شاعری اور اس طرح کے دیگر پروگراموں میں مصروف رہے۔طلباء نے تلیل کا سفر کیا جہاں انہوں نے اڈہ قائم کیا اور پھر انگویکوٹ گاؤں کا ٹریک کیا جہاں انہوں نے مقامی لوگوں سے موسم اور علاقے کے جغرافیہ کے بارے میں ان کے حالات زندگی کے بارے میں بات کی۔