جموں// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو ایس پی ٹریفک (دیہی) جموں کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا۔ایک حکم نامے کے مطابق ایس پی ٹریفک (سٹی) کو عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ”انتظامیہ کے مفاد میں، رنجیت سنگھ، ایس پی ٹریفک (رورل)، جموں کو پولیس ہیڈکوارٹر، کے ساتھ فوری طور منسلک کیا گیا ہے۔ ایم فیصل قریشی، ایس پی ٹریفک (سٹی) جموں، اپنے فرائض کے علاوہ، اگلے احکامات تک ایس پی ٹریفک (رورل) جموں کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔