جموں// ایئر فورس سٹیشن جموں پر ہوئے اپنی نوعیت کے پہلے ڈرون حملے کے پیش نظر پولیس نے شادی بیاہ کی تقریبات اور دوسری سماجی و ثقافتی تقریبات کو ڈرونز کے ذریعے کور کرانے والوں کی ویری فکیشن کرنا شروع کر دی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات اور دوسری نوعیت کی تقریبات منعقد کرانے والوں خاص کر جو ان تقریبات کو ڈرونز کے ذریعے کور کرتے ہیں، کو متعلقہ پولیس تھانوں پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ فوٹو گرافروں، شادی کی تقریبات اور دوسری نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کرانے والوں کی رجسٹریشن کی بارے میں پولیس اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات منعقد کرانے والوں کی ویری فکیشن شروع ہوئی ہے اور جو ڈرونز کا استعمال کر کے ان تقریبات کو کور کرتے ہیں، کے لئے الگ ہدایات جاری کی جائیں گی۔بتا دیں کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جموں ایئر فورس سٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد فوجی تنصیبات کے نزدیک کئی بار ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جموں شہر کے فوجی علاقوں میں ڈرونز کے گردش کرنے کے پراسرار سلسلے کے بیچ جموں اور دیگر اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں نے ڈرونز اور فضا میں اڑائے جانے والے دوسرے کھلونوں کی فروخت، ٹرانسپورٹیشن اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے جموں شہر میں ہوائی اڈے اور دیگر اہم دفاعی تنصیبات کے ارد گرد رہنے والوں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔(یو این آئی)
ڈرون حملوں سے نمٹنے کیلئے فوج کی نئی پہل
راجوری اور پونچھ میں الیکٹرانک اپوٹک سہولیات سے لیس گاڑیاں تعینات
جموں//جموں میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ڈرون کی گردش کے بعد رفاعی نظام کی مضبوطی کرکے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج نے پونچھ اور راجوری میں الیکٹرانک اپوٹک سے لیس گاڑی تعینات کر دی ہے۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں میں گزشہ روز ائر فورس سٹیشن پر ڈرون حملوں اور آئے روز بڑھتی ڈرون سرگرمیوں کے چلتے کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنا نے کیلئے فوج متحرک ہوگئی ہے اور جموں میں کنترول لائن کے نزدیک ڈرون حملوں کو ناکام بنانے اور دیگر کاروائی پر نظر گزر رکھنے کیلئے جدجد سہولیات سے لیس گاڑی متعارف کرائی گئی دفاعی ذرائع کے مطابق گاڑیالیکٹرانک اپتوک سہولیات سے لیس ہے جو پونچھ اور راجوری علاقے میں ڈرون سرگرمیوں پر نِظر گزر رکھنے کیلئے رکھیں گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نظام سے ایک تو ڈرون سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے گی ساتھ ہی ڈوران حملے کو بروقت ناکام بنایا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈرون کی بڑھتی نقل و حمل اور فضائیہ اسٹیشن پر حملے کے بعد فوج متحرک ہوگئی یے اور اس طرح کی کارروائی کو روکنے کیلئے لا ئحہ عمل مرتب دیا جا رہا ہے ۔