نجی سکول سے صفائی فیس وصول پر اظہار برہمی
جموں// مومنٹ فار پیس، مساوات اور انصاف کے اراکین نے جموں میونسپلٹی کی پالیسی کا سختی سے مذاق اڑایا ہے جس کے تحت انہوں نے پرائیویٹ سکولوں کو صفائی کی مد میں کئی ہزار مالیت کے بل اور نوٹس بھیجے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کیا میونسپل سویپرز سکولوں کے اندر کوئی کام نہیں کرتے اور پھر بھی پرائیویٹ سکول مالکان سے بھاری رقم وصول کرنا ناانصافی اور بے حسی سے کم نہیں۔بیان میں مزید حیرت کا اظہار کیا گیا کہ کس طرح پرائیویٹ سکول مالکان سے ایک ہزار آٹھ سو روپے وصول کیے جارہے ہیں، سکولوں کے اندر بغیر کسی سروس کے ماہانہ بلاشبہ جموں میونسپلٹی کی جانب سے ایک آمرانہ قدم ہے اور اسے قدرتی ماحول کے مطابق فوری طور پر منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔مزید کہا گیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور طلباء کے والدین کو ناپسندیدہ ہراسانی اور استحصال سے بچانے کے لیے حکام کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
صوبہ جموں میں کورونا کے صرف 13نئے معاملات
مزید20مریض شفایاب،107ہنوز زیرعلاج ،مجموعی ہلاکتیں2351
نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموںمیں کورونا وائرس کے صرف 13نئے معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ20مریض شفایاب ہوئے ہیں اور107مریض ہنوز زیرعلاج ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میںمیںپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا کہ ضلع جموں میں10،ضلع راجوری میں 01،ضلع سانبہ میں 01اورضلع پونچھ میں 01نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ادھم پور،ڈوڈہ ، کٹھوعہ ،کشتواڑ، رام بن اور رِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,65,60,259ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے13ستمبر2022کی شام تک2,60,81,453نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,78,806 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک67,93,093افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں517اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔326فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ560اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق67,86,906اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18,371کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,44,69,318تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
جموں میں سوچھ بھارت مشن کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
جموں//ڈپٹی کمشنر جموں، اونی لواسا نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک میٹنگ میں سوچھ بھارت مشن کے تحت کئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایس بی ایم کے تحت اسکیموں کے نفاذ کا مکمل جائزہ لیا جس میں کمیونٹی سینٹری کمپلیکسز کی تعمیر، سالڈ/لیکوڈ/پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ، گووردھن پروجیکٹس اور ایس بی ایم-جی کے تحت نئے گھرانوں کی رجسٹریشن شامل ہیں۔متعلقہ عہدیدار نے چیئر کو بتایا کہ 2022-23 میں 175 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس کی تعمیر کے ہدف کے مقابلے میں 164 یونٹس کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیںاسی طرح رواں سال کے لیے 189 سالڈ/لیکوڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس کی تعمیر کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ SBM-G کے تحت 5916 نئے گھرانوں کو رجسٹر کیا گیا ہے جن میں سے 4195 کی تصویریں نامزد پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔کاموں کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد، ڈی سی نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ٹینڈرنگ کے عمل اور الاٹمنٹ کو تیز کریں۔ انہوں نے تمام زیر التواء کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران سے کہا کہ وہ کچرے کے بہتر انتظام کے لیے ٹھوس اور گیلے کچرے کو الگ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کریں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے گھروں میں ٹھوس اور گیلے کچرے کو الگ کرنے کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ڈپٹی کمشنر نے افسران سے کہا کہ وہ ایک کثیر جہتی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں میں کام کریں، تاکہ تمام لوگوں کو گھر کے فضلے کا سامان ان کی دہلیز پر جمع کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم جموں
اضافی ذمہ داریوں سے فارغ
بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت جموں نریش کمار کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کشتواڑکے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فارغ کیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر نریش کمار،جنہیں ڈپٹی ضلع الیکشن کمشنر کشتواڑ کے طور پر6 جولائی کو زیر آرڈر نمبرJK(GAD) OF 2022 تبدیل کیا گیا تھا،کومنگل کے روز فارغ کیا گیا اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر نئی جگہ پر رپورٹ کریں۔اس دوران ایک اورآرڈر میں کہا گیا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے14ستمبر2021کو جموں کشمیر سیکریٹریٹ(ماتحت) سروس کیلئے ویٹنگ لسٹ میں درج امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر عمومی انتظامی محکمہ کے اسٹیبلشمنٹ سکیشن میں رپورٹ کریں۔