سرینگر//شمالی کشمیرکے رکن پارلیمان محمداکبرلون کو نیشنل کانفرنس کاسینٹرل سیکریٹری نامزدکیاگیاہے۔ایک بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی منظوری کے بعد سینئر لیڈر اور شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان محمد اکبر لون کو پارٹی کے سینٹرل سکریٹری کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار کو تا حکم ثانی پارٹی کے شمالی زون صدر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور دونوں لیڈران کو نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں لیڈران اپنی نئی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کیساتھ نبھائیں گے اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے۔