جموں//سابقہ وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واجپئی کو سنیچر کے روزبھی جموں شہرمیں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے الگ الگ مقامات پرتقاریب کاانعقادکرکے خراج عقیدت پیش کیا۔اس سلسلے میںنٹرنگ کی چلڈرن ونگ نے تعزیتی تقریب کاانعقاد کرکے آنجہانی رہنما کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی ۔اس کے علاوہ بی جے پی جموں ویسٹ اورمختلف سکولوں کے طلباء نے تقاریب کااہتمام کرکے اٹل بہاری واجپئی کوخراج عقید ت پیش کیا۔ایک تقریب کے دوران نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے اٹل بہاری واجپئی کی بطور شاعر، مفکراورفلسفی خدمات کواُجاگرکیا۔اس دوران مقررین نے شردھانجلی سبھائوں میںبھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی روح کی شانتی کے لئے خصوصی دعااور انہیںشاندار الفاظ میں خراج پیش کیاگیا۔بلونت ٹھاکر نے کہاکہ اٹل جی مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے متمنی تھی، وہ ہمیشہ امن کے علمبردار رہے ہیں اس دوران مقررین نے واجپائی کو عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جمہوری اقدا ر کی بالادستی کے لئے کام کیا اور ہمیشہ اس پر وعدہ بند رہے۔ ان کی موت پورے ملک کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے واجپائی کے دورِ حکومت میں ہندوستان کے اندر امن وخوشحالی رہی جوکہ ایک مثال ہے۔ اور واجپائی کی تصویر پر گلباری کی۔تقاریب میں بڑی تعداد میں سماج کے مختلف طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اورمقررین نے واجپائی کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس دوران مقررین نے کشمیر میں قیام امن، غریب پرور اقدام اور ترقیاتی کاموں کے لئے اٹل جی کے رول کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ اس شخصیت نے دنیا بھر کے سیاسی منظر نامے پر نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔دن بھر مختلف سیاسی، سماجی، تجارتی، غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے واجپائی کی روح کی شانتی کے لئے کئی تقاریب منعقد کی گئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔