عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//آرینس گروپ آف کالجز، راج پورہ چندی گڑھ نے کل آرینس کیمپس میں قومی یوم دستور منایا۔ ڈاکٹر مونیکا آہوجا، پروفیسر، پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ نے بی اے ایل ایل بی اور ایل ایل بی کے طلباء سے خطاب کیا ۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین، آرینز گروپ آف کالجز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم آئین نہ صرف ایک جشن ہے بلکہ یہ بطور شہری ہمارے فرائض کی یاد دہانی بھی ہے۔ انہوں نے قانون کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آئینی اصولوں کے بارے میں اپنی سمجھ کو مضبوط کریں اور نظام انصاف میں اپنے مستقبل کے کردار کے ذریعے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالیں۔اس موقع پر آرینس کالج آف لاء کی سابق طالبہ اور ٹاپرایڈوکیٹ سکھونت کور بھی موجود تھیں۔