جموں//آرین گروپ آف کالجز راجپورہ کے طلاب نے کیمپس میں ماہ رمضان منانے کے سلسلہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر طلاب نے کشمیری طلاب کو لئے روزہ کھولنے کیلئے مفت افطار بکسز تقسیم کئے ،جن میں کھجور، بریانی،کھیر اور جوس بھرا ہوا تھا ۔آرئینز گروپ کے چیر مین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس موقعہ پر کہا کہ آرئینز میں بیشتر طلاب وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل جے کے طلاب نے اپنے سٹاف کے ہمراہ سرینگر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ افطار کے وقت روزہ دار روزہ کھولنے کے لئے کھانا کھاتے ہیں۔روزہ رکھتے ہوئے وہ علل صُبح یعنی کہ سحری کے موقعہ پر کھانا کھاتے ہیں اور سورج غروب ہونے تک کچھ بھی نہیں کھاتے ہیں۔انہیں اپنے کلینڈر کے مطابق مخصوص وقت پر روزہ کھولنا ہوتا ہے۔بیشتر مسلمانوں کا ماننا ہے کہ افطار کے وقت کسی کو کھلانا بہت ہی ثواب کا کام ہوتا ہے۔اس موقعہ پر کٹاریہ نے مزید کہا کہ جے کے طلاب کے لئے شمالی ہند میں آرینئز پہلی پسند ہے۔ تقریباً جے اینڈ کے کے مختلف حصوں سے 2000 طلاب آ رئینز نے مختلف کورسوں میںداخلہ لیا ہے۔جنھوں نے اکیڈمک، سپورٹس ،کلچرل ،تخلیقات میں سنگ میل حاصل کیا ہے۔آرینئز نے طلاب کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کیلئے بدیشی اشتراک حاصل کرکے بہت سے بدیشی کالجوں اور یونیورسٹیوںکے ساتھ اشتراک کیا ہے۔آرینئز گروپ کا قیام 2007 میں عمل میں لایا گیا ہے،جو انجینئرنگ کالج، ڈگری کالج، نرسنگ کالج، فارمیسی کالج، زرعی کورس وغیرہ چلاتے ہیں۔