باکو // سعودی حکام نے آذربائیجان میں آرمینی باشندوں کے قتل عام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت پروپیگنڈہ کر کے سعودی عرب کو بدنام کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے سوشل میڈیا اور دوسرے غیر مستند ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر ریما بنت بندر نے کانگریس میں ایک بل کی حمایت کی ہے جس میں خلافت عثمانیہ کے دورمیں اس کی فوج کے ہاتھوں آرمینی باشندوں کے قتل عام کا اعتراف کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان میں موجود سعودی سفارت خانے کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ برادر ملک آذر بائیجان کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف مسلمہ ہے۔