جموں // ضلع جموں کے حالیہ تعینات کئے گئے رہبر کھیل اساتذہ کے لئے تین روزہ اورینٹیشن تربیتی پروگرام یہاں یوتھ ہوسٹل میں جاری ہے، جس کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق تربیتی پروگرم میں نو منتخبہ 137 رہبرء کھیل اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ تربیت کا مقصد انکے ہنر کو تازہ بنانے کے علاوہ انہیں مُختلف کھلیوں کے قواعد و ضوابط کی حالیہ جانکاری دینا تھا۔ کھو ۔کھو، والی بال، کبڈی اور دیگر کھیلوں کے ماہر کوچوں کی جانب سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر مدن لعل نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں تربیت پانے والوں کو نئے تکنیک اور ہنر سیکھنے اور انہیں میچو ٹورنامینٹ منعقد کرنے کے دوران لا گو کرنے پر زور دیا ۔DYSSO جموں چنچل نے بعد میں تربیتی پروگرام سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کرکے شکریہ کا ووت بھی پیش کیا۔