ریاسی //جے کے آر ای ٹی ٹی ایف ضلع ریاسی کا ایک وفد زیر قیادت ضلع صدر بہادُر سنگھ رسیال اور ضلع چیئرمین بھرت سنگھ ناگ چیف ایجوکیشن افسر ریاسی نرمل چودھری کے ساتھ ملاقی ہوا۔اور آر ای ٹی اساتذہ کے مسائل کے سلسلہ میں ایک تحریری یاد داشت پیش کی۔ان مسائل میں ان اساتذہ کی ترقی جنھوں نے 9سال کی ملازمت پوری کرلی ہے۔ دفتر میں کافی عرصہ سے پڑی پری اور پوسٹ اجازت کی فائلیںکو نپٹانا، پرائمری اور مڈل سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری نظام سے مثتثنیٰ کرنا ۔ ان آر ای ٹیئز کو باقاعدہ بنانا جنھوں نے پانچ سال کی ملازمت تسلی بخش طور انجام دی ہے، بی ایل اوز کے حق میں ڈیوٹی سلپ اجرا کرنا وغیرہ شامل ہے۔ سی ای او نے وفد کو بغور سُنا اور کہا کہ ترقی کی فائلوں میں تاخیر سٹاف کی قلت کی وجہ سے ہے،جسکے لئے انہوں نے اعلیٰ حُکام کو تحریر کیا ہے۔بائیو میٹرک حاضری پر انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ کو پہلے زونل ایجوکیشن افسر کے دفتر میں اپنے کو رجسٹر کرنا ہوگا ،بعدا زاں کوئی حُکم جاری کیا جا سکتا ہے۔باقاعدہ بنانے کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ بعض فائلوں کو نپٹا یا گیا ہے جبکہ دیگر ماندہ فائلوں کا بھی عنقریب ہی حل ہوگا۔بی ایل اوز کو ڈیوٹی سلپ جاری کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مدعا ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ اُٹھایا ہے۔وفد میں سنجے کمار، کھجور سنگھ، سوشما کماری لہر سنگھ، صراف سنگھ ،موہن سنگھ بھی شامل تھے۔