بانہال // جمعہ کو حسب معمول ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان جموں سرینگر شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیش نظر گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی اور مقامی ٹریفک کو بھی چلنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس دوران ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری کے ذریعے کہا ہے کہ آج یعنی سنیچر کے روز شاہراہ پر مسافر ٹریفک کو دو طرفہ طور چلنے کی اجازت دی جائیگی۔پچھلے پانچ مہینے سے شاہراہ جمعہ کے روز ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے تاکہ تعمیراتی کمپنیاں شاہراہ کے ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان ان مقامات پر مرمت کا ضروری کام انجام دیں جو بھاری ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں۔