ظفر اقبال
اوڑی/ سب ڈسٹرکٹ سپتال اوڑی میں ایک ماہ کے نوزائیدہ بچے کی موت پر افراد خانہ نے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کی طرف سے طبی غفلت کا الزام لگایا۔ متوفی نوزائیدہ بچے کی شناخت بانڈی اوڑی کے رہائشی ،محبوب مغل کے بیٹے اصغرعلی کے نام سے ہوئی ہے۔ کنبے کے ایک رشتہ دار سجاد احمد نے الزام لگایا کہ بچے کو صبح کے وقت ایس ڈی ایچ اوڑی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں کے ذریعہ ان کی صحیح جانچ نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس کے بجائے اہل خانہ کو کسی نجی ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں تاخیر ہوئی جو مہلک ثابت ہوئی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ انہوں نے ہمارہ وقت ضائع کیا۔ ڈاکٹروں نے نہ تو مکمل جانچ کیا اور نہ ہی بروقت علاج فراہم کیا۔بلاک میڈیکل آفیسر اوڑی بلوندر سنگھ نے الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ کو ایک انتہائی نازک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور اسے پروٹوکول کے مطابق طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں نے بچے کی جانچ کی اور جدید علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ بی ایم او نے مزید کہا کہ جی ایم سی بارہمولہ جانے کے بجائے ‘ اہل خانہ نے نجی ماہر اطفال سے ملنے کا انتخاب کیا۔ میڈیکل آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ ایک انکوائری کمیٹی کو اس معاملے کی جانچ اور واقعے کے مزید حقائق کا پتہ لگانے کے لئے تشکیل دی گی ہے۔