عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// فوج نے اتوار کو کہا کہ اس نے جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک پاکستانی ملی ٹینٹ کو ہلاک کر دیا۔سرینگر میں مقیم آرمی کی چنار کور نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا”دراندازی کی کوشش کے بارے میں جموں کشمیر پولیس کی طرف سے فراہم کردہ مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، 14-15 مارچ کی درمیانی رات جنرل ایریا بوچھر، اوڑی سیکٹر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا،”۔اس نے کہا کہ فوجیوں نے جھاڑیوں میں ایک ملی ٹینٹ کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔مزید دریافت کریں۔فوج نے کہا، “گھات لگا کر اسے چیلنج کیا ، جس کے نتیجے میں اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔اس کارروائی میں ایک پاک ملی ٹینٹ کو ہلاک کیا گیا ایک اے کے رائفل، پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود سمیت جنگی اسٹورز برآمد کیے گئے،” ۔