عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کمل کوٹ اوڑی میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے قریب منگل کی شام دیر گئے ایک حادثاتی دھماکے میں 2 فوجی جوان شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت چوان وکرم بالاکرشنا ساکن ایرولی، مہاراشٹرا اور ارجن جادھو راجندرا ساکن شاہ پور مہاراشٹرا کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ دونوں اہلکار اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے 92 بیس ہسپتال، بادامی باغ، سری نگر پہنچایا گیا۔ وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔