ظفر اقبال/کے این ایس
اوڑی/سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار کے دودرن علاقے میں پیر کو مبینہ طور پر ایک خاتون نے 12 بور کی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ بونیار میں ایک خاتون نے 12 بور رائفل کا استعمال کرکے خود کشی کرلی۔ جلد ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ادھرترال علاقے میں پیر کے روز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے وابستہ ایک اہلکار کی میبنہ طور پر خودکشی سے موت واقع ہو گئی۔یہ واقعہ لار یار، ترال علاقے میں پیش آیسا جس میں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین سے وابستہ اہلکار کی خودکشی سے موقع واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت بسوا نوین کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ترال پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔