ترال /سید اعجاز / اونتی پورہمیں جمعرات کو ‘تائیکوانڈو’ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے آئے کھلاڑیوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے جوش و جزبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، اور شائقین کھیل کو خوب محظوظ کیا۔ چمپئن شپ میں سی آر پی ایف کمانڈنٹ راجیو یادو مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے، جبکہ اونتی پورہ پولیس کے ڈی ایس پی جاوید احمد مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔ پلوامہ ‘تائیکوانڈو’ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار شاہ فیصل علی کے مطابق یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔جس کے ذریعے کھلاڑیوں کو آگے جانے کا موقع ملے گا۔