نئی دلی//سپریم کورٹ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کیلئے پین کارڑ کو آدھار کے ساتھ منسلک کرنے کو لازمی قرار دیا ہے ۔جسٹس اے کے سیکری اور ایس عبدالنذیر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہاہے کہ عدالت عظمی نے یہ معاملہ پہلے ہی طے کیا ہے اور انکم ٹیکس ایکٹ کے 139AAکو برقرار رکھا ہے ۔عدالت عظمی کا یہ فیصلہ مرکز کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر صادر کیا ہے جو اس نے دلی عدالت عالیہ کی جانب سے شریا سین اور جے شری ستوپتی کے حق میں دئے گئے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی ۔ان دونوں عرضی گذاروں کو دلی عدالت عالیہ نے پین اور آدھار نمبر منسلک کرنے کے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی اجازت دی تھی ۔