اونتی پورہ // اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے کل GNA یونیورسٹی پھگواڑہ پنجاب میں 16دسمبر سے شروع ہونے والے انٹر یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے یونیورسٹی فٹ بال ٹیم (مردوں) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ سولہ رکنی اسکواڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا جس میں ملک بھر سے 80 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وائس چانسلر نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کو بہترین جذبے سے کھیلیں اور یونیورسٹی کے بہترین سفیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید ترقی دینے اور طلباء کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے پرعزم ہے ۔