سری نگر//ایس پی کالج سری نگر نے کل اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس کے زیر اہتمام انٹر کالج ٹی ٹی (مرد) مقابلے کے فائنل میں جی ڈی سی بمنہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل تقریب کالج کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے ٹی ٹی ہال میں منعقد ہوئی اور اس میں پرنسپل آئی سی ایس سی پروفیسر شیخ اعجاز بشیر، مختلف حصہ لینے والے کالجوں کے ٹیم انچارجز اور میزبان کالج کے دیگر فیکلٹی نے شرکت کی۔تمام کھلاڑیوں کو انفرادی میڈل سے نوازا گیا اور جیتنے اور ہارنے والی دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔