عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اننت ناگ میں 60 برس پہلے ایک سپورٹس سٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاہم یہ اسٹیڈیم کافی خستہ ہوچکا ہے ۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔مقامی نیوز ایجنسی وی او آئی کے مطابق اننت ناگ میں 1962میں اس سپورٹس اسٹیڈیم کو بنایا گیا تھاجو آج کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ کھیل کا میدان ضلع بھر میں واحد میدان ہے جو بچوں کیلئے وقف ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اس سٹیڈیم کی مرمت کا کام شروع کیا جائے تاہم یقین دہانیوںکے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔اس سلسلے میں سپورٹس کونسل کے منیجر نے کوئی معقول جوا ب نہیں دیا ۔مقامی لوگوںنے اس سلسلے میں سیکریٹری سپورٹس کونسل اور ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔