عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی نے بدھ کو کہا کہ پارٹی کے سربراہ اورممبرپارلیمنٹ بارہمولہ انجینئرر شید (شیخ عبدالرشید)کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مرحوم والد کے چہلم میں شرکت کر سکیں۔پارٹی ترجمان انعام النبی نے کہا کہ عبوری ضمانت ہائی کورٹ کی ابتدائی ہدایات کے مطابق دی گئی ہے اور وہ انجینئر رشید کو اپنے والد مرحوم خضر محمد شیخ کے40 ویں دن(چہلم) میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔پارٹی کے مطابق ممبرپارلیمنٹ کی رہائی کے بعد جمعرات کی صبح سری نگر پہنچنے کی توقع ہے۔ترجمان نے کہا کہ چہلم مذہبی روایات کے مطابق منایا جائے گا اور بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ اس موقع پر اہل خانہ، رشتہ داروں، خیر خواہوں اور حامیوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔انعام النبی نے مزید کہا کہ انجینئر راشد جمعہ کی سہ پہر سے سری نگر میں موجود رہیں گے تاکہ وہ لوگ جو تعزیت اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے خواہشمند ہوں ان سے مل سکیں۔