سرینگر//جموں کشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے پنچایتوں کو ناکام بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بلند بانگ دعویٰ کرنے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گابلکہ اس کیلئے پی آر آئی مضبوط بنانے ہونگے۔جے کے پی سی سی صدر غلام احمد میر نے ڈورواننت ناگ میں پی آر آئیز کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے پی آر آئیز اور انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پنچایتوں کو ناکام بنانے پر انتظامیہ پر تنقید کی۔ تقریب میں کئی سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی جنہوں نے جے کے پی سی سی صدر کو بتایا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے رقومات اجراء کرنے کیلئے انتظامیہ صحیح رویہ نہیں اپنا رہی ہے۔جے کے پی سی سی صدر نے متعلقہ پنچایت حلقوں میں پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ کئے گئے کام کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر غلام احمد میر نے پی آر آئیز کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر انتظامیہ کی تنقید کی جو کہ پنچایتی اداروں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ پنچایتی نمائندوں میں اعتماد بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔کے این ایس