واشنگٹن// امریکی ریاست مونٹانا کے شہر جوپلین کے قریب اتوار کے روز علی الصبح ایمٹریک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترکرحادثے کا شکار ہوجانے کے سبب تین افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔لبرٹی کاؤنٹی شیرف آفس کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مسافر ٹرین سروس فراہم کرنے والے ایمٹرک نے بتایا کہ ایمپلائر بلڈر ٹرین کے پانچ کوچ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار علی الصبح تقریباً ساڑھے تین بجے ) جوپلن شہر کے قریب پٹری سے اترگئی۔ ٹرین میں تقریبا 147 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے ۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ٹرین کی پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔