امرتسر//یواین آئی// پنجاب کی امرتسر ضلع انتظامیہ نے محکمہ جنگلات کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر میں پرانے درختوں کو کاٹنے کی اجازت نہ دیں۔ضلع ڈپٹی کمشنر گرپریت سنگھ کھہرا نے بدھ کو بتایاکہ یہ درخت نہ صرف شہر کی آب وہو کو صاف کرتے ہیں بلکہ گرمیوں میں ٹھنڈک اور خوبصورتی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کسی منصوبے ، ادارے یا نجی تعمیر میں رکاوٹ کے نام پر ان درختوں کو کاٹنے کی اجازت نہ دیں۔