شوپیان// کینہ گام امام صاحب شوپیان میں فورسز نے مشتبہ صورتحال دیکھ کر ہوا میں فائرنگ کی جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ کینہ گام نامی گائوں میں جنگجوئوں کی ممکنہ موجودگی کے خدشے کے پیش نظر44آر آر ،178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیل آپریشن گروپ نے قریب ساڑھے 5بجے میوہ باغات کو کھنگالنا شروع کیا جس کے دوران میوہ باغات کے درمیان ایک کھائی سے چھ نوجوان فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ مشتبہ نوجوانوں کو روکنے کی غرض سے فورسز نے ہوا میں چند فائر کئے اور محاصرہ کرلیا۔میوہ باغات کیساتھ ساتھ بستی کو بھی گھیرے میں لیا گیا اور تلاشیاں شروع کی گئیں۔ گائوں میں روشنی کا انتظام کر کے رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ادھر پنزی پورہ سوپور کے ملک پورہ کو بھی بعد دوپہر محاصرے میں لیا گیا اور تلاشیاں لی گئیں۔